سعودی عرب کا پاکستان کے لیے تین ارب ڈالر کی فراہمی کا اعلان

سعودی عرب کا سالانہ ایک ارب 20 کروڑ ڈالر مالیت کا تیل موخر ادائیگیوں پر فراہم کرنے کا بھی اعلان

(فوٹو: سوشل میڈیا)

سعودی عرب نے ایک بار پھر پاکستان کی مالی معاونت کا اعلان کردیا جس کے تحت سعودی عرب تین ارب ڈالر کی خطیر رقم اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اکاؤنٹ میں جمع کرائے گا ساتھ ہی سالانہ بنیادوں پر 1 ارب 20 کروڑ ڈالر مالیت کا تیل ادھار پر فراہم کرے گا۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق پاک سعودی تعلقات کی ایک اور بہترین مثال سامنے آگئی، سعودی عرب نے پاکستان کی مالی معاونت کے لیے تین ارب ڈالر کی رقم اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اکاؤنٹ میں جمع کرانے کا اعلان کیا ہے تاکہ پاکستان کی معیشت کو سہارا ملےاور پاکستان کے زرمبادل کے کم ہوتے ہوئے ذخائر میں اضافہ ہوسکے۔

اسی طرح سعودی عرب نے پاکستان کو تیل ادھار دینے کا بھی اعلان کیا ہے جس کے تحت سعودی عرب ایک ارب 20 کروڑ ڈالر سالانہ ادھار پر تیل بھی فراہم کرے گا جس سے پاکستان کی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔




وزیر اطلاعات فواد حسین چوہدری اور وزیر توانائی حماد اظہر نے سعودی عرب کے اس بیان کی تصدیق کرتے ہوئے اس حوالے سے ٹوئٹس بھی کی ہیں۔



وزارت خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے مالی پیکیج سے ملکی معیشت کو بہتر کرنے اور روپے کی قدر میں استحکام لانے میں بھی مدد ملے گی۔
Load Next Story

@media only screen and (min-width: 1024px) { div#google_ads_iframe_\/11952262\/express-sports-story-1_0__container__ { margin-bottom: 15px; } } @media only screen and (max-width: 600px) { .sidebar-social-icons.widget-spacing { display: none; } }