نسلہ ٹاور کو دھماکے سے گرانے کیلئے اشتہار شائع
عمارتوں کو محفوظ طریقے سے جلد گرانے والی تجربہ کار کمپنیوں کو ترجیح دی جائےگی، اشتہار
سپریم کورٹ کے حکم پر نسلہ ٹاور کو دھماکے سے گرانے کیلئے اشتہار شائع کیا گیا۔
ایکمسپریس نیوز کے مطابق کمشنر کراچی نے سپریم کورٹ کے حکم پر نسل ٹاور کو دھماکا خیز مواد سے گرانے کے لیے اخبارات میں اشتہار شائع کرادیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ 15 منزلہ نسلہ ٹاور کو گرانے کے لیے محفوظ اور جدید ترین طریقے کے تجربے کی حامل کمپنی کی خدمات درکار ہے۔ عمارتوں کو محفوظ طریقے سے جلد گرانے والی تجربہ کار کمپنیوں کو ترجیح دی جائےگی۔ اشتہار میں تجربہ کار کمپنیوں کو تین دن میں کمشنر کراچی کے دفتر سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سپریم کورٹ کے حکم پر گزشتہ روز عمارت کے بجلی، گیس اور پانی کے کنکشنز منقطع کر دیے گئے ہیں۔ مکینوں کو انہیں بدھ کی شام تک گھر خالی کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ 2 روز قبل سپریم کورٹ نے نسلہ ٹاور کو ایک ہفتے میں دھماکا خیز مواد سے گرانے کا حکم دیا تھا۔