نسلہ ٹاور کو خالی کرنے کی مہلت ختم ہونے کے باوجود تحویل میں نہیں لیا گیا
عمارت میں اب بھی کچھ خاندان رہائش اختیار کئے ہوئے ہیں جب کہ بڑی تعداد میں لوگ عمارت کے باہر بھی موجود
مقامی انتظامیہ نے نسلہ ٹاور کو خالی کرنے کی مہلت ختم ہونے کے باوجود تاحال اپنی تحویل میں نہیں لیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کی مقامی انتظامیہ نے سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں نسلہ ٹاور کے مکینوں کو گزشتہ روز تک اپنے اپنے گھر خالی کرنے کی مہلت دی تھی تاہم عمارت میں اب بھی کچھ خاندان رہائش اختیار کئے ہوئے ہیں جب کہ رہائشی اور بلڈرز کی نمائندہ تنظیم آباد کے نمائندوں سمیت دیگر افراد کی بڑی تعداد عمارت کے باہر موجود ہے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے نسلہ ٹاور کو بارودی مواد سے گرانے کا حکم دے رکھا ہے، عدالتی حکم کے تحت ٹاور گرانے کے اخراجات نسلہ ٹاور کے مالک سے لیے جائیں گے اور مالک رقم نہ دے تو کمشنر کراچی مالک کا پلاٹ بیچ کر رقم وصول کریں گے۔