ہیلری کلنٹن کی مشیر ہما عابدین کا امریکی سینیٹر پر جنسی ہراسانی کا الزام
ہما عابدین نے امریکی سینیٹر کو سختی سے جھڑک کر پیچھے دھکیل دیا
ہیلری کلنٹن کی سیاسی مشیر اور پاکستانی نژاد امریکی مسلمان ہما عابدین نے امریکی سینیٹر پر جنسی ہراسانی کا الزام لگادیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہما عابدین نے اپنی سوانح حیات تحریر کی ہے جس میں انہوں نے انکشاف کیا کہ 2000ء میں ایک امریکی سینیٹر نے انہیں اپنے گھر بلاکر ان سے دست درازی کی کوشش کی تھی، تاہم ہما عابدین نے انہیں سختی سے جھڑکتے ہوئے پیچھے دھکیل دیا۔ ہما عابدین نے اس سینیٹر کا نام اور پارٹی نہیں بتائی ہے۔
45 سالہ ہماعابدین کی کتاب بوتھ / اینڈ: اے لائف ان مینی ورلڈز (Both/And: A Life in Many Worlds) اگلے ہفتے مارکیٹ میں فروخت کیلئے دستیاب ہوگی۔
ہما عابدین امریکا میں پیدا ہوئیں اور ان کے والد بھارتی مسلمان سید زین العابدین جب کہ والدہ صالحہ محمود عابدین پاکستانی ہیں۔
ہیلری کلنٹن کو اپنی مشیر ہما عابدین پر اتنا اعتماد تھا کہ انھوں نے ہما کو اپنی دوسری بیٹی بھی کہا تھا۔
ہما عابدین نے بتایا کہ دارالحکومت واشنٹگن میں رات گئے ایک عشائیے کے بعد وہ اس سیاستدان کے ساتھ باہر نکلیں جس نے انھیں اپنے گھر چلنے اور کافی پینے کی دعوت دی جسے انھوں نے قبول کر لیا، گھر میں اس سیاست دان نے ان کے ساتھ دست درازی کی کوشش کی تو ہما نے اسے پیچھے دھکیل دیا، جس پر سینیٹر نے ان سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ مجھے آپ کو سمجھنے میں غلطی ہوئی، ہما اسے سوری کہہ کر وہاں سے نکل آئیں اور یہ ظاہر کیا جیسے کچھ ہوا ہی نہیں۔
ہما عابدین کی شادی ڈیموکریٹ رکنِ کانگریس اینتھونی وائنر سے ہوئی تھی جن کا جنسی اسکینڈل سامنے آنے کے بعد ہما نے ان سے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔