صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا تسلسل برقرار
مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی طرح چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی کا رجحان رہا، بلین مارکیٹ ذرائع
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں اضافے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں کمی کا رجحان جاری ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں میں سونے کی فی اونس قیمت 13 ڈالر کے اضافے سے 1802 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی، تاہم مقامی صرافہ مارکیٹوں میں ڈالر کی کم ہوتی قدر کی وجہ سے جمعرات کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 3550 روپے اور 3043 روپے کی کمی واقع ہوئی۔
کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت کم ہوکر 1 لاکھ 20 ہزار 650 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت کم ہوکر 1 لاکھ 3 ہزار 438 روپے ہوگئی۔
مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی طرح چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی کا رجحان رہا اور فی تولہ چاندی کی قیمت 20 روپے گھٹ کر 1460 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 17روپے 15 پیسے کمی کے بعد 1268.86 روپے 86 پیسے ہوگئی۔