سپریم کورٹ کا ایک ماہ میں کراچی میں عمارت تجوری ہائٹس گرانے کا حکم

سپریم کورٹ کی الاٹیز کو تین ماہ میں معاوضہ ادا کرنے کی ہدایت

سپریم کورٹ کی الاٹیز کو تین ماہ میں معاوضہ ادا کرنے کی ہدایت

سپریم کورٹ نے ریلوے اراضی پر تعمیر تجوری ہائٹس گرانے کا حکم دے دیا۔

کراچی سپریم کورٹ رجسٹری میں ریلوے اراضی پر عمارت تجوری ہائٹس کی تعمیر کے کیس کی سماعت ہوئی۔ سپریم کورٹ نے ایک ماہ میں تجوری ہائٹس کا اسٹرکچر گرانے کا عمل مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔


یہ بھی پڑھیں: کراچی میں عمارت تجوری ہائیٹس کو بارود سے گرانے کا حکم دیں گے، چیف جسٹس

وکیل رضا ربانی نے کہا کہ الاٹیز سے معاملات حل کرنے اور اسٹرکچر منہدم کرنے کیلئے مہلت چاہئے، میرے موکل جگہ خالی کرنے کو تیار ہیں۔

سپریم کورٹ نے کمشنر کراچی کو انہدام کی نگرانی کرنے کا حکم دیتے ہوئے بلڈر کو ریکارڈ اور دیگر سامان نکالنے کی اجازت دے دی اور ہدایت کی کہ الاٹیز کو تین ماہ میں معاوضہ ادا کیا جائے۔
Load Next Story