کراچی ثانوی تعلیمی بورڈ نے میٹرک سائنس گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا
امتحانات میں 148940 طلبا و طالبات نے حصہ لیا اور اس میں کامیابی کا تناسب 98.48 فیصد رہا
میٹرک سائنس گروپ کے سالانہ امتحانات برائے سال 2021 کے نتائج کا اعلان ہوگیا ہے۔ رواں سال تقریباً 148940 طلبا و طالبات امتحانات میں شریک ہوئے اور امتحانات میں کامیابی کا تناسب 98.48 فیصد رہا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین سید شرف علی شاہ نے (ایس ایس سی) پارٹ ٹو میٹرک سائنس گروپ کے سالانہ امتحانات برائے سال 2021 کے نتائج کا اعلان کیا۔ اس موقع پر ناظم امتحانات ظہیر الدین بھٹو، انسپکٹر آف انسٹیٹیوشنز سید محمد علی شائق، رزلٹ کمیٹی کے ممبران اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔
چیئرمین بورڈ سید شرف علی شاہ نے کہا کہ سائنس گروپ میں 156287 طلباء و طالبات رجسٹرڈ ہوئے جن میں سے 148940 طلباء و طالبات امتحانات میں شریک ہوئے جبکہ دونوں پرچوں میں غیر حاضر طلباء و طالبات کی تعداد 2263 اور صرف ایک پرچے میں غیر حاضر طلباء و طالبات کی تعداد 7347 رہی۔
انہوں نے بتایا کہ امتحانات میں شامل ہونے والوں میں 84945 طلباء اور 71342 طالبات شامل ہیں، کامیابی کا تناسب 98.48 فیصد رہا، کامیاب طلباء و طالبات میں سے 41476 نے اے ون گریڈ، 24977 نے اے گریڈ، 23754 نے B گریڈ، 23213 نے C گریڈ، 22444 نے D گریڈ اور 10204 نے E گریڈ حاصل کیا جبکہ اضافی پرچہ دینے والے کامیاب طلباء و طالبات کی تعداد 609 رہی۔ اس طرح تمام پرچوں میں کامیاب طلباء وطالبات کی تعداد 146677 رہی۔
دوسری جانب نتائج محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیئرنگ کمیٹی کی جانب سے منظور کردہ امتحانی و اسسمنٹ پالیسی کے تحت جاری کیے گئے ہیں جس میں سوائے غیر حاضر کسی بھی طالب علم کو فیل نہ کرنے اور اختیاری مضامین کے مارکس لازمی مضامین میں بھی reflect کرنے کے نکات شامل تھے۔ اس پالیسی کے تحت کراچی بورڈ سے میٹرک سائنس میں اے ون گریڈ حاصل کرنے والے ابتدائی 30 طالب علموں میں سے صرف ایک طالب علم نے 850 میں سے 843 مارکس لے کر 99.17 فیصد مارکس کے ساتھ میٹرک کا امتحان پاس کیا ہے جو حکومت کی اسسمنٹ و امتحانی پالیسی کا شاخسانہ ہے۔ رول نمبر 505338 کے حامل اس طالب علم کا تعلق قائد اعظم رینجرز سیکنڈری اسکول بلاک اے نارتھ ناظم آباد سے ہے۔
مزید برآں ابتدائی باقی 29 طلبہ نے 850 میں سے 839 مارکس کے ساتھ 98.70 فیصد نمبروں کے ساتھ میٹرک پاس کیا ان میں فیلکن ہائوس نارتھ کراچی، عثمان پبلک، فیڈرل سیکنڈری اسکول، سندھ مدرستہ الاسلام نیشنل پائلٹ سیکنڈری اسکول فیریئر روڈ اور ہیپی ہوم سمیت دیگر شامل ہیں۔
بورڈ کے قائم مقام ناظم امتحانات ظہیر الدین بھٹو کے دستخط سے جاری اس رزلٹ کے تحت سائنس گروپ میں 156287 طلبہ رجسٹرڈ ہوئے تھے جس میں سے 148950 طلباء و طالبات امتحانات میں شریک ہوئے اور 41476 طلباء و طالبات نے اے ون گریڈ حاصل کیا۔ مزید براں 24977 طلباء و طالبات نے اے گریڈ جبکہ 23754 طلباء و طالبات نے بی گریڈ حاصل کیا۔ اسی طرح سی گریڈ حاصل کرنیوالے طلباء کی تعداد 23213 رہی جبکہ 22444 طلباء نے ڈی، اور 10204 نے ای گریڈ حاصل کیا کل 146677 یعنی 98.40 طلبہ امتحان میں پاس ہوئے امتحانات میں 20055 طلباء اور 21421 طالبات نے اے ون گریڈ حاصل کیا ہے۔ کل 79327 یعنی 53 فیصد طلباء اور 67350 یعنی 43 فیصد طالبات امتحان میں پاس ہوئیں۔