باغبانی کے انسانی صحت پر 10حیرت انگیز فوائد
ورزش اور یوگا کی نسبت زیادہ فوائد فراہم کرنے والا مشغلہ جو انسان میں سیکھنے کی صلاحیت بھی بڑھاتا ہے۔
باغبانی کے فوائد کے بارے میں سوچیں تو گھر کے خوبصورت لان کا پورا منظر کھل جاتا ہے۔ درخت ، پودے ، پھول، گھاس کا ایک خوبصورت قطعہ اور مزے کی تازہ سبزیاں طبیعت کو خوش کر دیتی ہیں۔
کیا آپ جانتے ہیں کہ باغبانی ان چند مشاغل میں سے ایک ہے جو صحت کے لئے سب سے زیادہ مفید ہیں۔ باغبانی آپ کے مدافعتی نظام کو مضبوط بناتی ہے، یہ آپ کے دماغ کو تیز طرار بناتی ہے۔ صرف یہی نہیں، بلکہ اس کے مزید بہت سے فوائد ہیں، جنھیں جان کر نہ صرف آپ حیران رہ جائیں گے بلکہ باغبانی کے لئے فوراً پرجوش ہو جائیں گے۔
عمومی طور پر جو لوگ توانا اور صحت مند رہنا چاہتے ہیں، وہ ورزش کو ترجیح دیتے ہیں ۔ یقیناً ورزش اچھی چیز ہے کیونکہ آپ اس کے ذریعے اپنے پٹھوں کو مضبوط کر سکتے ہیں، آپ یوگا کے ذریعے نہ صرف اپنی جسمانی لچک بڑھا سکتے ہیں بلکہ جسم میں توازن کو بھی برقرار رکھ سکتے ہیں لیکن اگر آپ کو بتایا جائے کہ یہ سب فوائد آپ باغبانی سے بھی حاصل کر سکتے ہیں؟ تو آپ کیسا محسوس کریں گے!!
چلیے ! بات کرتے ہیں پھر باغبانی کی ، جو ایک ایسی جسمانی سرگرمی ہے جس سے آپ وہ شاندار نتائج بھی حاصل کر سکتے ہیں جو آپ کے وہم و گمان میں بھی نہیں ہوں گے ۔ یہ فوائد ہر فرد کو حاصل ہوں گے چاہے اس کی عمر کچھ بھی ہو ۔
نیویارک شہر میں ' این وائی یو لینگون میڈیکل سینٹر ' کے شعبہ ' رسک ری ہیبیلیٹیشن ' میں ہارٹیکلچرل تھراپی کے مینجر گوئن فرائیڈ کہتے ہیں : '' جب میں باغبانی سے حاصل ہونے والے فوائد کے بارے میں سوچتا ہوں تو ان میں سب سے پہلا فائدہ باہر جانا اور تازہ ہوا میں رہنا ہے۔'' اب اس کے نتیجے میں حاصل ہونے والے طبی فوائد بیش بہا ہیں۔ آپ شمار کرتے جائیں گے تو ختم ہونے میں نہیں آئیں گے۔ یہ سب فوائد آپ کے جسم ، ذہن اور روح کو بیک وقت حاصل ہوں گے۔
یہ بات آپ پہلے ہی سے جانتے ہوں گے کہ آپ اپنے باغیچہ میں ایسی جڑی بوٹیاں اُگا سکتے ہیں جو بطور دوا استعمال ہو سکتی ہیں ۔ مثلاً پودینہ ، دھنیا ، سونف اور بہت کچھ ۔آپ کو بس ! کیاری تیار کرنی ہے، بیج بونا ہے اور روزانہ اسے پانی دینا ہے۔
آئیے ! ہم ہم باغبانی سے حاصل ہونے والے دیگر فوائد پر ایک نظر ڈالتے ہیں:
1۔ سبزیوں سے محبت ہو جاتی ہے
باغبانی سے آپ اور آپ کے بچوں میں سبزیوں اور پودوں سے محبت پیدا ہوتی ہے ۔ ممکن ہے کہ آپ بچپن میں گھر میں پکی ہوئی سبزی والدین سے چھپ کر کھانے کے بجائے ضائع کردیتے ہوں! ممکن ہے کہ آپ کو بھی بند گوبھی دیکھ کر '' پیٹ میں بہت زور سے درد '' شروع ہو جاتا ہو ۔ ممکن ہے کہ آپ اب تک یہی سوچتے ہوں کہ سبزیاں کھانا تو صرف بوڑھوں کا کام ہے۔
' جرنل آف دی اکیڈمی آف نیوٹریشن اینڈ ڈائیٹیٹیکس ' (Journal of the Academy of Nutrition and Dietetics ) میں شائع شدہ ایک رپورٹ کے مطابق جو بچے باغبانی سے متعارف ہوتے ہیں، وہ پھل اور سبزیاں زیادہ کھاتے ہیں۔ آپ کوسبزیاں اور پھل کھانے سے حاصل ہونے والے فوائد بتانے کی ضرورت نہیں ہے۔آپ ہزار مرتبہ پڑھ ، سن چکے ہوں گے۔ مختصراً یہ سبزیاں اور پھل ہی تو ہیں جو آپ کو زندگی میں صحت کے لطف کا مزہ دیتی ہیں۔
2۔ وزن کم ہوتا ہے
باغبانی وزن کو قابو میں رکھنے میں مدد دیتی ہے۔ امریکن جرنل آف پبلک ہیلتھ (American Journal of Public Health ) میں 2013ء میں شائع والی رپورٹ کے مطابق ہر فرد چاہتا ہے کہ وہ وزن کو بڑھنے سے روکے یا وزن میں چند پائونڈز کمی کر لے ۔ خواتین تو وزن کے حوالے سے بہت زیادہ متفکر ہوتی ہیں ۔کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ مقصد باغبانی سے بھی حاصل ہو سکتا ہے۔ محققین کے مطابق باغبانی کرنے والے افراد کا بی ایم آئی ( باڈی ماس انڈیکس ) دوسرے افراد کی نسبت کم ہوتا ہے، یہی وجہ ہے کہ یہ لوگ موٹاپے کا کم ہی شکار ہوتے ہیں ۔ باغبانی کی مدد سے عورتیں 11پائونڈز اور مرد 16پائونڈز تک اپنے اوسط وزن میں کمی کر سکتے ہیں۔
3۔ باغبانی ایک تفریح
باغبانی بطور ورزش جسمانی سرگرمی کے علاوہ تفریح کا بھی ایک ذریعہ ہے ۔ ذرا سوچیں کہ آپ کا بوڑھا پڑوسی جب بور ہوتا ہے تو وہ کیوں باغیچہ میں چلتا پھرتا نظر آتا ہے،اس سوال پر ذرا زیادہ تفصیل سے سوچیں۔ باغ میں پودوں کے لئے کیاریاں بنانا، گھاس تراشنے والی مشین لے کر چلنا پھرنا، وزنی گملے اٹھا کر اِدھر سے اُدھر کرنا ، بیج بونا ، پانی دینا ، باغبانی کے اوزار اِدھر سے اُدھر منتقل کرنا ، کھاد ڈالنا یہ سب ورزشیں ہی تو ہیں۔ امریکی جریدے 'سوسائٹی فار ہارٹی کلچرل سائنس ' ( American Society for Horticultural Science)کے مطابق باغبانی ورزش کے ساتھ ساتھ ایک مقصد بھی ہے، فرائیڈ کا کہناہے کہ یہ ایک ایسی با مقصد سرگرمی ہے جو آپ کو طویل عرصے تک زندہ رہنے کے لئے تیارکرتی ہے۔
4۔ باغبانی روح کی غذا ہے
باغبانی ہماری روح کی پرورش کرتی ہے اور ہمیں روشنی مہیا کرتی ہے۔ یہ ایک بہت دلچسپ حقیقت ہے کہ پودے ہمارے ذہنی تنائو کو ختم کرتے ہیں، یہ ہماری حسیات میں مثبت تحریک پیدا کرتے ہیں۔اسی چیز نے ناسا کو ایک تجربہ کرنے پر قائل کرلیا جو اس نے2016ء میں کیا ۔ اس تجربے سے یہ ثابت ہوا کہ باغبانی خلا بازوں کو زمین سے بہت دور ، ایک سخت ماحول میں ذہنی طور پر چست اور خوش رکھ سکتی ہے ۔ ان کی تحقیق سے پتہ چلا کہ پودے لگانا اور بیج بونا انسان کے موڈ کو بہتر بناتا ہے اور ذہنی دبائو کو کم کرتا ہے۔ اگر یہ تجربہ خلابازوں کے لئے مفید ہوسکتا ہے تو یہ ان لوگوں کے لئے زیادہ مفید ثابت ہوگا جو خلابازوں کو ٹی وی پر دیکھ کر خوش ہوتے ہیں۔ ضروری نہیں کہ آپ پلاٹس اور کیاریوں میں بیج بوئیں یا پودے لگائیں۔ آپ چھوٹے چھوٹے برتنوں میں بھی یہ کام کرکے فوائد حاصل کرسکتے ہیں۔ ذرا ! آپ اپنے ادھر ادھر دیکھیں ، کتنے ہی گھروں میں باغبانی کے لئے عجیب و غریب طریقے اختیار کئے جاتے ہیں ۔
5۔ دل کو خطرات کم لاحق ہوتے ہیں
باغبانی دل کی بیماریوں کے خطرات کم کرتی ہے۔ بے شک یہ دل کی صحت کے لئے مطلوبہ ورزشوں کے برابر تو نہیں تاہم پھر بھی دل کو صحت مند رکھنے میں کافی حد تک مدد دیتی ہے۔ 2013ء میں ' برٹش جرنل سپورٹس میڈیسن ' میں شائع ہونے والی ایک تحقیقی رپورٹ کے مطابق باغبانی دل کے دورے اور فالج کے خطرات کو کم کرتی ہے اور 30 فیصد تک مزید جینے کے امکانات بڑھاتی ہے۔ مٹی میں کام کرنے سے ایک طرف جسم سرگرم ہوتا ہے، دوسری طرف ذہنی تنائو کم ہوتا ہے۔ فرائیڈ کا کہنا ہے کہ '' باغبانی دراصل ہمیںقدرتی دنیا سے جوڑ کر ذہنی تنائو کم کرتی ہے۔'' مٹی کھودنا ، گوڈی کرنا ، پودوں کو پانی دینا یہ سب ذہنی تنائو ختم کرنے والے کام ہیں۔کسی میز پر پڑے ہوئے پودے کی دیکھ بھال کرنے ، سبزیوں کا باغ لگانے کا عمل انسان کو ایک سرسبز اور صحت افزا ماحول میں گم ہونے کے مواقع فراہم کرتا ہے۔
6۔ باغبانی ماحولیاتی تبدیلیوں کی رفتار کو کم کرتی ہے
باغبانی موسمی تبدیلیوں کی رفتار کو سست روکر دیتی ہے۔ اس باب میں بہتری کے لئے آپ انفرادی طور پر بھی بہت سے کام کر سکتے ہیں ۔آپ اس کے لئے ری سائیکلنگ کے ذریعے ، کارپولنگ کے ذریعے ، کم توانائی پر چلنے والی چیزیں استعمال کرکے ، ہائبرڈ کاروں کے ذریعے یہ کردار ادا کر سکتے ہیں۔ کیا آپ کو علم ہے کہ اگر آپ گھر کے پچھلے حصے میں باغبانی کریں گے تو یہ بھی مذکورہ بالا کاموں جیسا مفید عمل ہے۔ ' نیشنل وائلڈ لائف فیڈریشن' کی رپورٹ کے مطابق آپ باغیچہ لگا کر گرین ہائوس گیسوں میں بھی کمی لا سکتے ہیں،باغبانی کے نتیجے میں کئی چیزیں بازار سے خریدنے کی ضرورت ہی نہیں پڑے گی ، وہ گھر میں ہی دستیاب ہوں گی، آپ بہت سی چیزوں کو ری سائیکل کرکے استعمال کر سکتے ہیں۔ اسی طرح مزید کئی ایسے کام کرسکتے ہیں جو ہماری زمین کے لئے مفید ثابت ہو سکتے ہیں۔
7۔ مضبوط قوت مدافعت
باغبانی کے دوران ہاتھوں اور ناخنوں میں گھسنے والی مٹی سے یقیناً صفائی کی حالت متاثر ہوتی ہے لیکن سائنس دان کہتے ہیں کہ مٹی میں پائے جانے والے بیکٹیریاز ناخنوں میں پہنچ کر انسان کے مدافعتی نظام کو مضبوط بناتے ہیں۔ جی ہاں ! ہے نا حیرت کی بات !! 2015ء میں جریدے ' امیونو ٹارگٹس اینڈ تھراپی' میں شائع ہونے والی ایک تحقیقی رپورٹ کے مطابق یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ باغبانی آپ کی قوت مدافعت کو مضبوط کرتی ہے۔ یوں آپ کم سے کم بیمار ہوں گے ، وبائوں سے بہ آسانی لڑ سکیں گے ۔
8۔ ہاتھوں کی گرفت میں مضبوطی
باغبانی ہاتھوں کو مضبوط کرتی ہے ۔ بلند و بالا چٹانوں پر چڑھنے یا لوگوں سے نہایت مضبوط ہاتھوں سے مصافحہ کرنے کے لئے ضروری ہے کہ ہاتھوں کی گرفت مضبوط بنائی جائے۔ ہاتھوں کی مضبوطی ، لچک ، ان کے درمیان ہم آہنگی روزمرہ کے معمولات میں نہایت ضروری ہوتی ہے۔سوال یہ ہے کہ کیا ہاتھوں کی مضبوط گرفت کے بغیر آپ جار کا ڈھکن کھول سکتے ہیں؟ سامان اٹھا سکتے ہیں ؟ بچوں کو اٹھا سکتے ہیں؟ باغبانی آپ کی حرکیاتی صلاحیتوں کو بہتر اور پٹھوں کو مضبوط بناتی ہے۔ چند منٹ کی گوڈی آپ کو ایسی صلاحیت کو بہتر بناتی ہے جس کی مدد سے آپ روز مرہ کے بہت سے کام کرتے ہیں ۔
9۔ باغبانی مستقبل کے لئے پرامید بناتی ہے
یہ بات ایک مضبوط دلیل سے کہی جا سکتی ہے کہ باغبانی آپ کو آنے والے وقت کے لئے پرامید بناتی ہے۔ بقول فرائیڈ '' جب آپ کچھ بوتے ہیں تو آپ اس کے بڑھنے اور اس میں مسلسل تبدیلی کی توقع رکھتے ہیں۔'' بھلا کیسے؟ اس کا کہنا ہے کہ جب کوئی ایک بیج بوتا ہے، اسے پانی دیتا ہے ، تو اسے یقین ہوتا ہے کہ بیج زمین میں جڑیں بنائے گا ، جو اس کے تنے کو طاقت بخشیں گی اور پھر اوپر اس کی شاخیں اور پتے بنیں گے۔'' جب کوئی ایمان کے نتیجے میں پھل حاصل کرتا ہے تو پھر یہی ایمان اور امید اس کی روزمرہ زندگی میں بھی موجود ہوتی ہے۔
10۔ ذہنی صلاحیت میں تیزی پیدا ہوتی ہے
اچھی ورزش کے نتیجے میں آپ کے جسم کو جس قدر فوائد حاصل ہوتے ہیں، اس سے کئی گنا زیادہ فوائد باغبانی سے آپ کے ذہن کو ملتیہیں۔ یہ بات2019ء میں ' انٹرنیشنل جرنل آف انوائرنمنٹل ریسرچ اینڈ پبلک ہیلتھ ' میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں شامل تھی۔ محققین کے مطابق باغبانی ان دماغی اعصاب کی کارکردگی میں بہتری لاتی ہے جو یادداشت سے متعلق ہوتے ہیں۔ بڑی عمر کے کچھ افراد کے دماغی اعصاب کی کارکردگی کا لیول نوٹ کیا گیا ، پھر انھیں کچھ عرصہ باغبانی کرنے کو کہا گیا ، اس کے بعد دوبارہ ان کی کارکردگی چیک کی گئی تو تمام بزرگوں کی دماغی صلاحیت میں غیرمعمولی اضافہ دیکھنے کو ملا۔
فرائیڈ کے مطابق باغبانی کا سب سے حیران کن فائدہ یہ ہے کہ باغبانی کرنے والے پوری زندگی سیکھنے کی صلاحیت زیادہ رکھتے ہیں ، یہ زندگی میں دماغ کو متحرک رکھنے کے لئے ضروری ہے۔ باغبانی کے ذریعے انسان نت نئے پودوں کے بارے میں سیکھتا ہے، نئی تدابیر ، ماضی کے تجربات اور پودوں سے منسوب لوک باتیں بھی ہمارے دماغ کو متحرک رکھتی ہے۔