کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلانے کے لیے پوری قوم متحد ہے وزیراعلیٰ سندھ

کشمیریوں کی جدو جہد میں ان کے ساتھ پیش پیش ہے ،سید قائم علی شاہ

کشمیریوں کی جدو جہد میں ان کے ساتھ پیش پیش ہے ،سید قائم علی شاہ۔ فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلانے کے لیے پوری قوم نہ صرف ایک پلیٹ فارم پر متحد ہے بلکہ کشمیریوں کی جدو جہد میں ان کے ساتھ پیش پیش ہے ۔


آج (بدھ ) 5 فروری کے دن کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کادن منانے کے موقع پر دیے گئے اپنے ایک پیغام میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ تاریخ کے اس پس منظر اور حقائق کو دنیا کی کوئی بھی طاقت نہیں جھٹلا سکتی کہ کشمیر ایک اکثریتی مسلم ریاست تھی ہے اور رہے گی۔انھوںٰ نے کہا کہ کشمیریوں کی تحریک کو کچلنے کے لیے وہاں کی حکومت جو مظالم ان پر ڈھا رہی ہیں وہ قابل مذمت اور قابل افسوس ہے۔
Load Next Story