ایران کا گیس منصوبے کی ڈیڈلائن میں توسیع کیلیے پاکستانی درخواست کا جواب دینے سے انکار
دونوں ممالک میں دوروزہ مذاکرات ایران کے دارالحکومت تہران میں ختم ہوگئے
پاکستان نے ایران کوگیس پائپ لائن منصوبے کیلیے مقررہ ڈیڈلائن میں تو سیع کی درخواست کی ہے۔
یہ درخواست پاکستان،ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر ہونیوالے مذاکرات میں کی گئی۔دونوں ممالک میں دوروزہ مذاکرات ایران کے دارالحکومت تہران میں ختم ہوگئے۔ مذاکرات میں پاکستانی وفدکی نمائندگی سیکرiٹری پٹرولیم عابد سعید اور ایرانی وفدکی نمائندگی ڈپٹی وزیرتیل نے کی۔مذاکرات میں شریک وزارت پٹرولیم کے ایک اعلیٰ افسرنے بتایامذاکرات میں پاکستان نے موقف اختیارکیاکہ ایران پرعائدعالمی پابندیاں منصوبے کی راہ میں رکاوٹ ہیں جن کے باعث سرمایہ کارسرمایہ کاری کیلiے تیارنہیں، اس لیے منصوبے کی تکمیل کیلیے حقیقت پسندانہ ٹائم فریم کاتعین کیاجائے۔ انھوں نے بتایا کہ ایرانی حکام نے گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل سے متعلق ڈیڈلائن میں توسیع کی پاکستانی درخواست پرفوری جواب دینے سے معذرت کی ہے تاہم یقین دلایاوہ اس حوالے سے اعلیٰ حکام سے بات چیت کریں گے۔