دراندازی روکنے میں 70 فیصد کامیابی حاصل ہوگئی بھارت

فوج متحرک ہے، ہم کسی کو ملکی سالمیت سے کھیلنے نہیں دیں گے، وزیر داخلہ

پاکستان اورچین کے ساتھ ہماری سرحدیں محفوظ ہیں، سشیل کمار شنڈے کی گفتگو۔ فوٹو:فائل

ISLAMABAD:
بھارتی وزیر داخلہ سشیل کمار شنڈے نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان سے ہونیوالی دراندازی پر 70فیصد قابو پالیا گیا ہے۔

چین اور پاکستان سے لگنے والی سرحدوں کو محفوظ بنا لیا گیا ہے، فوج مکمل طور پر متحرک ہے ، کسی کو ملکی سالمیت سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔




منگل کو مہاراشٹر میں منعقدہ ایک تقریب کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سشیل کمار شنڈے نے کہا کہ جموں و کشمیر میں بالعموم اور ملک کی سرحدوں سے بالخصوص دراندازی کو روکنے میں 70فیصد تک کامیابی حاصل کی گئی ہے۔ دراندازی روکنے کے لیے بھر پور اقدامات کیے گئے ہیں، اس سلسلے میں چین اور پاکستان کے ساتھ لگنے والی سرحدوں کو مضبوط مستحکم بنایا گیا ہے۔
Load Next Story