خودکش حملے اور دھماکے طالبان کا نہیں اسلام دشمن عناصر کا کام ہے برطانوی صحافی

اسلام امن اور برداشت کا مذہب ہے اور اسلام میں مساجد، مدارس اور تعلیمی اداروں کو تباہ کرنے کی تعلیم نہیں دی جاتی، ریڈلی

طالبان امریکی ڈرون حملوں کی وجہ سے پیدا ہورہے ہیں، مریم یوون ریڈلی فوٹو؛فائل

پاکستان کا دورہ کرنے والی برطانوی خاتون صحافی مریم یوون ریڈلی نے کہا ہے کہ خودکش حملے اور دھماکے طالبان کا نہیں بلکہ شرپسندوں اور اسلام دشمن عناصر کا کام ہے۔


برطانوی صحافی مریم یوون ریڈلی نے کراچی میں جامعہ بنوریہ عالمیہ کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام امن اور برداشت کا مذہب ہے۔ اسلام میں مساجد، مدارس اور تعلیمی اداروں کو تباہ کرنے کی تعلیم نہیں دی جاتی بلک اس طرح کی کارروائیاں اسلام دشمن عناصر کر رہے ہیں۔ اسلام میں خواتین کو بھی مساوی حقوق حاصل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طالبان امریکی ڈرون حملوں کی وجہ سے پیدا ہورہے ہیں۔

واضح رہے کہ برطانوی صحافی مریم یوون ریڈلی کو 2001 میں افغان طالبان نے جاسوسی کے شبہ میں افغانستان سے اغوا کرلیا تھا تاہم 10 روز بعد انہیں رہا کردیا گیا تھا جس کے بعد انہوں نے اسلامی مذہب سے متاثر ہوکر اسلام قبول کرلیا تھا۔
Load Next Story