آنجہانی بھارتی اداکارنے مرنے کے بعد 4 انسانوں کوبینائی لوٹادی
بے وقت موت کے بعد بھی پنیت راج کمار اپنی آنکھوں کا عطیہ کرکے لوگوں کے دلوں کو چھونے میں کامیاب رہے
OKARA:
دو روز قبل دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہونے والے بھارتی فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے کناڈا فلموں کے سپر اسٹار پنیت راج کمار کی آنکھیں ضرورت مند افراد کو عطیہ کردی گئیں۔
کناڈا فلموں کے سپراسٹار پنیت راج کمار 29 اکتوبر کو دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوگئے تھے۔ اداکار پنیت اپنی زندگی میں فلاحی کاموں کے لیے مشہور تھے اور انہیں ''اپو'' کے نام سے بھی پکارا جاتا تھا۔
بے وقت موت کے بعد بھی پنیت راج کمار اپنی آنکھوں کا عطیہ کرکے لوگوں کے دلوں کو چھونے میں کامیاب رہے۔ ان کی عطیہ کردہ آنکھوں نے چار نوجوانوں کو بینائی کا تحفہ دیا۔ وصول کنندگان میں تین مرد اور ایک خاتون شامل ہیں جن کی گزشتہ دو دنوں میں سرجری ہوئی اور انہیں بینائی واپس مل گئی۔
یہ بھی پڑھیں: معروف بھارتی اداکار پنیت راج کمار دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک
قواعد پر عمل کرتے اور مریضوں کی رازداری برتتے ہوئے اسپتال انتظامیہ کی جانب سے ان چاروں افراد کی تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں۔ اس کے علاوہ ایڈوانس ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے آنکھوں کا عطیہ مفت کیا گیا۔
نارایانا نیتھرالیا اسپتال کے چیئرمین اور مینجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر بھجنگ شیٹھی کے مطابق یہ تکنیک ریاست کرناٹکا میں پہلی بار استعمال کی گئی ہے جس میں آنکھوں کو ایک ہی وقت میں چار لوگوں کو عطیہ کیا گیا ہے۔
اگر آپ سوچ رہے ہیں کہ یہ کیسے ممکن ہے تو خبروں کے مطابق اس تکنیک کے تحت ہر آنکھ کے پردہ چشم (قرنیا) کو دو پارچوں میں تقسیم کرکے ان میں سے ہر حصہ ایک ایک مریض کو عطیہ کردیا جاتا ہے۔