پنجاب بھر میں کالعدم ٹی ایل پی کے گرفتار کارکنوں کی رہائی
کل سے لیکر آج تک دو مرحلوں میں 1060 افراد کو رہا کیا جاچکا ہے۔
حکومت اور کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے درمیان معاہدے میں اہم پیش رفت ہوگئی اور پنجاب بھر میں گرفتار کارکنوں کو رہا کیا جارہا ہے۔
حکومت اور کالعدم تنظیم کے درمیان معاہدے کے بعد اسٹیئرنگ کمیٹی کے دوسرے اجلاس میں ہونے والے اہم فیصلوں پر عملدرآمد شروع کردیا گیا ہے جس کے تحت ٹی ایل پی کے گرفتار شدہ کارکنوں کو رہا کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے ٹی ایل پی کے مزید 1 ہزار افراد کو رہا کرنے کی منظوری دیتے ہوئے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کو احکامات جاری کردیے۔ پنجاب حکومت نے کل 2060 افراد کو گرفتار کیا تھا۔ کل سے لیکر آج تک دو مرحلوں میں 1060 افراد کو رہا کیا جاچکا ہے۔ 200 افراد کو گزشتہ روز جبکہ 860افراد کو آج صبح رہا کیا گیا ۔ جبکہ باقی 1ہزار افراد کو بھی آج ہی رہا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت اور کالعدم ٹی ایل پی میں معاہدہ طے پا گیا
پہلے مرحلے میں ان کارکنوں کو رہا کیا جارہا ہے جو براہ راست تشدد میں شامل نہیں اور جن کے خلاف کیسز نہیں تھے۔ رہائی پانےوالے کارکنوں کو نقض امن کے پیش نظر حراست میں لیاگیاتھا۔ جن افراد کے خلاف کیسز ہیں ان کو رہا نہیں کیا جارہا۔
سعد رضوی کو رہا کرنے کےلئے بھی حکومت پنجاب کی جانب سے ڈبل بینچ میں کی گئی اپیل واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے بھی 3 ایم پی او کے تحت تحریک لبیک پاکستان کے گرفتار شدہ کارکنوں کو رہا کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری ہونے کے بعد تمام گرفتار شدہ کارکن رہا ہو جائیں گے۔