بابراعظم نے ویرات کوہلی سے ایک اور اعزاز چھین لیا

بابراعظم ٹی ٹوئنٹی میں 14 بار ففٹی پلس اسکور بنانے والے کپتان بن گئے

بابراعظم ٹی ٹوئنٹی میں 14 بار ففٹی پلس اسکور بنانے والے کپتان بن گئے

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی سے ایک اور اعزاز چھین لیا۔

متحدہ عرب امارات میں آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے میچز جاری ہیں جہاں پاکستان مسلسل تین میچز میں کامیابی سمیٹ چکا ہے اور چوتھے میچ میں کامیابی کی جانب گامزن ہے۔


پاکستانی ٹیم کی کامیابی کے ساتھ ساتھ قومی کھلاڑی بھی ریکارڈز اپنے نام کرتے جارہے ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران بابراعظم نے پچھلے میچ میں ہی بطور کپتان 26ویں اننگز میں ایک ہزار رنز بناکر ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑا تھا جنہوں نے یہی کارنامہ 30 اننگز میں انجام دیا تھا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ بابراعظم نے ٹی ٹوئنٹی میں بطور کپتان تیز ترین ایک ہزار رنز مکمل کرلیے

گروپ مرحلے میں اپنے چوتھے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ایک اور نصف سنچری اسکور کی، وہ 70 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے اور یوں وہ ٹی ٹوئنٹی میں 14 بار ففٹی پلس اسکور بنانے والے کپتان بن گئے۔
Load Next Story