بھارتی کرکٹ ٹیم میں اختلافات کی خبریں گردش کرنے لگیں
نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں بھارتی کھلاڑیوں کے چہرے اترے ہوئے نظر آئے، کرکٹ مبصرین
LONDON:
بھارتی کرکٹ ٹیم کی پے در پے شکستوں کے بعد اب ٹیم میں اختلافات کی خبریں سامنے آرہی ہیں۔
غیر ملکی رساں ادارے کے مطابق دبئی میں جاری ٹی ٹوینٹی کرکٹ ورلڈ کپ میں بھارت کی شکستوں کا سلسلہ جاری ہے اور بھارت کے ورلڈ کپ ایونٹ سے باہر ہونے کی قیاس آرائیاں بھی کی جارہی ہیں، جب کہ ایونٹ سے پہلے بھارتی ٹیم کو فیورٹ قرار دیا گیا تھا، تاہم ان کی خراب کارکردگی کے بعد اب یہ خبریں بھی گردش کررہی ہیں کہ ٹیم میں سخت اختلافات ہیں جس کی وجہ سے میدان میں اجتماعی جذبہ سامنے نہیں آرہا۔
بھارتی مبصرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف عبرتناک شکست کے بعد بھارتی ٹیم کو مزید جذبے کے ساتھ میدان میں اترنا چاہئے تھا لیکن اس کے برعکس نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں بھارتی کھلاڑیوں کے چہرے اترے ہوئے نظر آئے، جب کہ جارح مزاج بلے بازوں کی موجودگی کے باوجود ٹی ٹوینٹی جیسے تیز فارمیٹ میں 71 گیندوں تک کوئی بھی باؤنڈری نہ لگنا شکوک و شبہات میں اضافہ کرتا ہے، اور ایسا لگ رہا ہے کہ بھارتی ٹیم کسی سخت دباؤ کا شکار ہے۔
مسلسل دوسرے میچ میں شکست کے بعد بھارتی کپتان کوہلی کے حوالے سے بھی خبریں آئی ہیں اور انہیں بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے، کرکٹ کے شائقین اور مبصرین نے میچ میں کوہلی کی حکمت عملی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سینیئر کھلاڑی روہیت شرما سے اوپننگ نہ کروانا ایک غلط فیصلہ تھا، جب کہ دنیائے کرکٹ کے مایہ ناز اسپنر ایشون کو ٹیم سے باہر کرنے میں بھی کوہلی کو ہی ذمہ دار سمجھاجارہا ہے۔
انگلینڈ کے سابق ٹیسٹ کرکٹر نک کومپٹن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ ایشون کو ویرات کوہلی کی ایما پر ہی ٹیم سے باہر رکھا گیا ہے، کیا کپتان کو یہ سب کرنے کا اختیار ہونا چاہئے۔ واضح رہے کہ ایشون بھارتی تاریخ کے کامیاب ترین اسپنرز میں سے ایک ہیں، جس نے ٹیسٹ، ایک روزہ میچز اور ٹی20 انٹرنیشنل میں مجموعی طور پر 615 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں۔
دوسری جانب بھارتی کپتان ویرات کوہلی ایونٹ سے پہلے ہی یہ اعلان کرچکے ہیں کہ وہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے ایونٹ کے بعد قیادت سے مستعفیٰ ہوجائیں گے، لیکن اس حوالے سے بھی یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ کپتان ویرات کوہلی کو انڈین کرکٹ بورڈ نے کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا ہے، کیوں کہ ٹیم میں شامل سینیئر کھلاڑیوں نے کوہلی کے رویے کے حوالے سے شکایت کی تھی، جس وجہ سے بھارتی کرکٹ بورڈ کو ویرات کوہلی کو کپتانی سے ہٹانا پڑرہا ہے۔