عوام کے لیے سب سے بڑا ریلیف پیکیج عمران خان کا استعفیٰ ہے ترجمان ن لیگ
ملک میں مہنگائی، معاشی تباہی اور بے روزگاری کے ذمہ دار عمران خان ہیں، مریم اورنگزیب
مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عوام کے لیے سب سے بڑا ریلیف پیکیج عمران خان کا استعفیٰ ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کی پالیسیوں نے ملک کو غریب، عوام کو بھکاری اور نوجوانوں کو بے روزگار کردیا عمران خان نے عوام کو 3سال بے روزگاری، مہنگائی اوربھوک کا پیکیج دیا ، چینی، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ملک کو مقروض کیا گیا ، مہنگائی، قرض اور پیٹرول کی قیمتوں کا ریکارڈ ٹوٹ رہا ہے، بجلی کی قیمت 11 سے 24 روپے کرنے سے ریلیف نہیں دیا جاتا، ادویات 500 فیصد مہنگی کرنے سے عوام کو ریلیف نہیں دیا جاتا۔ آپ کے وزیر خزانہ خود کہتے ہیں کہ مہنگائی مزید بڑھے گی تو آپ کیسے ریلیف دیں گے ؟ آج غریبوں کی سواری بھی 64 ہزار سے 95 ہزار تک پہنچا دی گئی، کیا یہ ریلیف ہے ؟
مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سے یہ ملک نہیں چل سکتا، آپ صرف عوام کو لوٹنے اور اپنی اے ٹی ایمز کو فائدہ دینے آئے ہیں، آپ جس دن ریلیف کی بات کرتے ہیں اسی روز چینی، آٹا اور پیٹرولیم مصنوعات سمیت ہر چیز مہنگی کرتے ہیں، جس ملک سے چینی، آٹا، کاٹن ایکسپورٹ ہورہا تھا آج اس مافیا کی وجہ سے امپورٹ ہورہا ہے، آپ کہتے تھے کہ کوئی بھوکا نہیں سوئے گا؟ مگر لنگر خانے کھول کر وہ بھی بند کردیے، آپ کواعلان کرنا ہے تو استعفے کا اعلان کریں، یہ عوام کیلئے حقیقی ریلیف کے لئے سنگ میل ہوگا۔
ترجمان (ن) لیگ کا کہنا تھا کہ ایسا لگتا ہے عمران خان خود شہزاد اکبر بننا چاہتے ہیں، اسی لئے نیب کا نیا آرڈیننس جاری کیا چیئرمین نیب کی برطرفی کا اختیار عمران خان نے اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے تاکہ ان کی کرپشن پر ہاتھ نہ ڈالا جاسکے۔
اس سے قبل اپنی ٹوئٹ میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی، معاشی تباہی اور بے روزگاری کے ذمہ دار عمران خان ہیں، جن کی پہلی اور آخری ترجیح جھوٹ، دھوکہ اور قوم کی زندگی کو عذاب بنانا ہے۔بہتر ہے عمران خان قوم سے خطاب کرکے اپنے جھوٹ میں مزید اضافہ نہ کریں۔ ان کا استعفیٰ عوام کے لیے سب سے بڑا ریلیف پیکیج ہے، جو عوامی مشکلات میں کمی اور آسانیاں لانے کا سنگ میل ثابت ہوگا۔