حکومت کا قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ

حکومت کا آئندہ 10 روز کے اندر مشترکہ اجلاس بلانے کا بھی فیصلہ، ذرائع

حکومت کا آئندہ 10 روز کے اندر مشترکہ اجلاس بلانے کا بھی فیصلہ، ذرائع . فوٹو : فائل

حکومت نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت نے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیا ہے، اور قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کرلیا گیا ہے، اجلاس ساڑھے 10 بجے صبح ہوگا۔


وزارت پارلیمانی امور کے ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے آئندہ دس روز کے اندر مشترکہ اجلاس بلانے کا بھی فیصلہ کیا ہے، جس میں تاریخ ساز قانون سازی ہوگی، مشترکہ اجلاس سے قبل سینٹ کا اجلاس بھی ہوگا۔

 
Load Next Story