بیٹی کو ریپ کی دھمکیاں ملنے پر وقار ذکا کا کوہلی کو پاکستان آنے کا مشورہ
بہت سے بھارتی اپنے سپر اسٹارز کے لیے نفرت انگیز سوچ رکھتے ہیں، وقار ذکا
پاکستان کے سوشل میڈیا انفلوئنسر و معروف میزبان وقار ذکا نے بیٹی کو ریپ کی دھمکیاں ملنے پر بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو پاکستان آنے کا مشورہ دے دیا ہے۔
وقار ذکا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی کپتان ویرات کوہلی سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ویرات کوہلی کی بیٹی سے متعلق حالیہ واقعہ یہ ثابت کرتا ہے کہ بہت سے بھارتی اپنے سپر اسٹارز کے لیے نفرت انگیز سوچ رکھتے ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں: وقار ذکا کا شاہ رخ خان کو فیملی کے ہمراہ پاکستان منتقل ہونے کا مشورہ
'ویرات پاکستان آجائیں' کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے وقار ذکا نے کہا کہ پاکستان آپ کے ساتھ ہے، آپ کی بیٹی پاکستان کی عزت ہے، ہم اپنے سپر اسٹارز کی فیملیز کو بےعزت نہیں کرتے۔
گزشتہ ماہ بالی وڈ 'کنگ' شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی منشیات کیس میں گرفتاری پر وقار ذکا نے انہیں پاکستان منتقل ہونے کا مشورہ دیا تھا۔ وقار ذکا کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت جو کچھ آپ کی فیملی کے ساتھ کر رہی ہے وہ سب فضول ہے اور میں آپ کے ساتھ کھڑا ہوں۔