امریکا میں مسافر بردار چھوٹا طیارہ گر کر تباہ
ہلاک ہونے والوں میں ایک پائلٹ اور ایک مسافر شامل ہے
امریکا میں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست نیبراسکا میں ایک انجن والے چھوٹے طیارے نے مقامی ایئرپورٹ سے اُڑان بھری تاہم کچھ ہی دیر بعد طیارہ ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہو گیا۔
زمین پر گرتے ہی طیارے میں آگ بھڑک اُٹھی۔ طیارے میں موجود دونوں افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ فائر بریگیڈ نے طیارے میں لگی آگ پر قابو پالیا اور امدادی کاموں کے دوران دو لاشیں نکالی ہیں۔
طیارہ حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں پائلٹ اور ایک مسافر شامل ہے تاہم ہلاک ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ سول ایوی ایشن نے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔
واضح رہے کہ امریکا میں ایک انجن والے چھوٹے طیاروں کے حادثے عام ہیں جس کے لیے حکومت نے ایک کمیٹی بھی تشکیل دے رکھی ہے جو ان حادثات کی وجہ کا تعین کرکے تجاویز پیش کرے گی۔