امریکا نے قومی سلامتی کے خلاف کام کرنے والی اسرائیلیوں کمپنیوں پر پابندی لگادی

گزشتہ سال مذکورہ کمپنی کے Pegasus اسپائے ویئر کو جاسوسی کے الزامات پرشدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا

گزشتہ سال مذکورہ کمپنی کے Pegasus اسپائے ویئر کو جاسوسی کے الزامات پرشدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ (فوٹو: اے ایف پی)

امریکا نےجاسوسی کے کے الزام میں اسرائیلی ٹیکنالوجی کمپنی پر پابندیا ں عائد کردی ہیں۔

اس با بت بائیڈن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی کمپنی NSO گروپ کے اسپائے ویئر ایکٹویسٹ اور صحافیوں کو جبری جاسوسی کا نشانہ بنارہے تھے۔

امریکی محمکئہ تجارت کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق بائیڈن انتظامیہ نے اسرائیلی فرم NSO گروپ کو غیر ملکی حکومتوں کو صحافیوں، ایکٹیوسٹ اور دیگر اہم افراد کی جاسوسی کا اہل بنانے کے سافٹ ویئر فراہم کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے اس پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔ NSO گروپ کا نام اس انٹیٹی فہرست میں شامل چار کمپنیوں میں سے ایک ہے جن پر امریکی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے شواہد ہیں۔


امریکا کی جانب سے جاری ہونے انٹیٹی فہرست میں چینی موبائل فون کمپنی ہواوےسمیت ایک اور اسرائیلی کمپنی کیندیرو کا نام بھی شامل ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال بین الاقوامی میڈیا کی جانب سے ہونے والی تحقیقات کے بعد مذکورہ اسرائیلی کمپنی کے Pegasus اسپائے ویئر کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا، اور اس سے قبل اس سافٹ ویئر کو متعدد ملکوں کی مجاز حکومتیں اور سیکیورٹی فورسز استعمال کر رہی تھی۔

 
Load Next Story