گپٹل 3 ہزار ٹی 20 رنز اسکور کرنے والے دوسرے کرکٹر150 چھکے مکمل

گپٹل کے اس فارمیٹ کے انٹرنیشنل میچز میں رنز کی تعداد اب 3069 ہوگئی

گپٹل کے 93 رنز کسی بھی کیوی کرکٹر کا ٹی 20 ورلڈ کپ میں دوسرا بڑا انفرادی اسکور ہے فوٹو : فائل

TEHRAN:
نیوزی لینڈ کے اوپنر مارٹن گپٹل نے اسکاٹ لینڈ سے میچ میں کئی ریکارڈز اپنے نام کرلیے۔

مارٹن گپٹل 3 ہزار ٹی 20 رنز اسکور کرنے والے دوسرے کرکٹر بن گئے، انھوں نے اسکاٹ لینڈ کے خلاف 93 رنز کی فتح گر اننگز کھیلی، جس میں 7 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے، 35 سالہ گپٹل نے یہ سنگ میل اپنے 105 ویں ٹی 20 انٹرنیشنل میں عبور کیا، ویراٹ کوہلی اس مقام پر پہنچنے والے پہلے کرکٹر تھے۔


وہ اب بھی 3225 رنز کے ساتھ ٹاپ پر موجود ہیں، گپٹل کے اس فارمیٹ کے انٹرنیشنل میچز میں رنز کی تعداد اب 3069 ہوگئی،انھیں ٹی 20 انٹرنیشنل میں 150 چھکے جڑنے والے پہلے کرکٹر کا بھی اعزاز حاصل ہوگیا، مجموعی طور پر اس طرز میں گپٹل کے چھکوں کی تعداد 154 ہوچکی، بھارتی روہت شرما 134 سکسرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

گپٹل کے 93 رنز کسی بھی کیوی کرکٹر کا ٹی 20 ورلڈ کپ میں دوسرا بڑا انفرادی اسکور ہے، برینڈن میک کولم 123 رنز کے ساتھ ٹاپ پر موجود ہیں۔
Load Next Story

@media only screen and (min-width: 1024px) { div#google_ads_iframe_\/11952262\/express-sports-story-1_0__container__ { margin-bottom: 15px; } } @media only screen and (max-width: 600px) { .sidebar-social-icons.widget-spacing { display: none; } }