پاکستان نے جذبہ خیرسگالی سے دل جیت لیے
نمیبیا کو شکست دینے کے بعد ڈریسنگ روم میں جاکر عمدہ کھیل پر سراہا
پاکستان نے جذبہ خیرسگالی سے بھی دل جیت لیے، نمیبیا کو شکست دینے کے بعد ڈریسنگ روم میں جاکر عمدہ کھیل پر سراہا، نمیبین کوچ پائرے ڈی برین نے کہاکہ ہم ہار تو گئے مگر پاکستان ٹیم کی آزمائش بھی کرلی۔
پاکستان نے ٹی 20 ورلڈ کپ گروپ ٹو میں نمیبیا کو 45 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں نشست پکی کرلی، اس کامیابی کے بعد گرین شرٹس نے جذبہ خیرسگالی سے بھی شائقین کے دل جیت لیے، میچ ختم ہونے کے بعد پاکستانی کھلاڑی اور آفیشلز نمیبیا کے ڈریسنگ روم میں گئے اور انھیں اپنے خلاف میچ میں عمدہ کارکردگی پر مبارکباد دی۔
ساتھ مستقبل کے حوالے سے حوصلہ افزائی بھی کی، پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس موقع کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔ یاد رہے کہ نمیبین کھلاڑیوں نے ناتجربہ کار ہونے کے باوجودگرین شرٹس کیخلاف بہتر کھیل پیش کیا، ابتدائی 10 اوورز میں تو پاکستانی کھلاڑی کھل کر کھیل بھی نہیں پائے۔ اسی بات پر نمیبیا کے کوچ پائرے ڈین برین بھی بہت زیادہ خوش ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ہم گرین شرٹس کی آزمائش میں کامیاب رہے، ہمیں سپر 12 راؤنڈ میں بہت کچھ سیکھنے کو مل رہا ہے، جو کچھ ہم سیکھ رہے ہیں وہ ہمارے ساتھ رہے گا، ہم نے پاکستان سے میچ کے پورے 40 اوورز کھیلے اور ان کی بھرپور آزمائش بھی کی، 10 اوورز میں حریف نے صرف 59 رنز بنائے تھے، ہمیں اس مقابلے سے بھی بہت زیادہ تجربہ حاصل ہوا، جو معلومات ملی ہیں وہ ہمیں ایک بہتر ٹیم بنانے میں کام آئیں گی، ہم اس میچ میں اپنی کارکردگی سے بہت زیادہ خوش ہیں۔