این سی او سی کی بین الاقوامی پروازیں 100فیصد چلانے کی ہدایت
فلائٹ آپریشن میں پروازیں دگنی ہونے سے کرایوں میں بھی کمی ہوگی، ذرائع
این سی او سی نے بین الاقوامی پروازیں 100 فیصد چلانے کی ہدایت کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن حکام نے ملکی و غیر ملکی ایرلائینز کو پروازیں چلانے کے لئے تیاریوں کی ہدایت کردی ہے جس کے بعد ملکی و غیر ملکی فضائی کمپنیاں 100 فیصد پروازیں چلا سکتی ہیں، ذرائع سول ایوی ایشن کے مطابق فلائٹ آپریشن کا آغاز 10 سے ہوگا اور پروازوں کو سلاٹ کی اجازت متعلقہ ائیرپورٹ انتظامیہ دے گی۔
ذرائع کے مطابق فلائٹ آپریشن میں پروازیں دگنی ہونے سے کرایوں میں بھی کمی ہوگی، قبل ازیں ائیرلائنز شیڈول سے 50 فیصد کم پروازیں چلارہی تھیں تاہم اب 10 نومبر سے 100 فیصد پروازوں کے آپریشن سے ٹکٹیں سستی ہوں گی۔