پی آئی اے کو 9 ماہ میں 42 ارب روپے کے بڑے خسارے کا سامنا
کورونا کی وجہ سے پی آئی اے کے لیے آپریٹ کرنا تاحال چیلنجنگ ہے، رپورٹ
کورونا وائرس کے باعث پی آئی اے کو رواں سال بھی بڑا دھچکا لگا ہے، قومی ایئر لائن کو اربوں روپے کا خسارے کا سامنا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پی آئی اے کی سال 2021ء کی تیسری سہ ماہی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ 9 ماہ میں 42 ارب روپے سے زائد کے خسارے کا سامنا رہا، جہازوں کے تیل کی مد میں 13 ارب 44 کروڑ روپے خرچ ہوئے اور جولائی تا ستمبر کے تین ماہ میں 10 ارب 59 کروڑ خسارے کا سامنا رہا۔
رپورٹ کے مطابق تیسری سہ ماہی مین پی آئی اے کا آپریٹنگ خسارہ 17 ارب 56 کروڑ رہا، اپریل تا جون تک دوسری سہ ماہی میں کورونا ویکسی نیشن سے ہوائی سفر مکمل طور معمول پر آنے کے اندازے غلط ثابت ہوئے۔
رپورٹ کے تحت کورونا کی چوتھی لہر کے باعث کئی ملکوں نے فلائٹس پر پابندی رہی، حج اور عمرہ سیزن بحال نہ ہونے پر بھی پی آئی اے کو نقصان ہوا، کورونا کی چوتھی لہر سے برطانیہ، ملائیشیا، خلیجی ممالک اور سعودی عرب نے پروازوں پر پابندی سے بھی نقصان ہوا، ڈومیسٹک سطح پر حکومت کی طرف سے ویکسی نیشن کے بغیر سفر پر پابندیوں سے مطلوبہ تعداد سے کم مسافروں نے ہوائی سفر کو ترجیح دی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کورونا کی وجہ سے پی آئی اے کے لیے آپریٹ کرنا تاحال چیلنجنگ ہے۔