پاکستانی اسٹارز بھارت کی وکالت کرنے لگے

نجانے ہم سازشی تھیوریزکیوں پسند کرتے ہیں (وسیم)لوگ توجہ نہ دیں،وقار

افغان ٹیم پر الزامات نہ لگائیں،پلیئرز کیلیے خطرناک ہو سکتا ہے،شعیب اختر۔ فوٹو : فائل

''افغانستان سے ورلڈکپ میچ 'فکسڈ' نہیں تھا' پاکستانی اسٹارزبھارت کی وکالت کرنے لگے۔

بھارت نے افغانستان کو بدھ کے روز 69 رنز سے شکست دے کر ٹی 20 ورلڈ کپ میں پہلی فتح حاصل کی،البتہ سوشل میڈیا پر اس میچ پر شکوک کا اظہار کیا جاتا رہا،ٹاس کے موقع کی ایک زیرگردش ویڈیو کو بنیاد بنا کر دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ویراٹ کوہلی نے ٹاس جیتنے والے افغان کپتان محمد نبی کو پہلے بولنگ کی ہدایت دی۔

ٹویٹر پر بھی 'فکسڈ' کا ہیش ٹیگ ٹرینڈ کرتا رہا، البتہ پاکستان کے سابق فاسٹ بولرز و کپتان وسیم اکرم اور وقار یونس نے ان الزامات کو بکواس قرار دیا ہے، وسیم اکرم نے کہا کہ نجانے ہم لوگ اس طرح کی سازشی تھیوریز کو کیوں پسند کیوں کرتے ہیں، بھارت ایک بہت ہی اچھی ٹیم ہے، ان کیلیے ٹورنامنٹ کے آغاز میں 2 دن ہی بْرے تھے۔


وقار یونس نے بھی ان کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ یہ باتیں بالکل بے بنیاد ہیں اور کسی کو بھی ان پر توجہ نہیں دینا چاہیے۔

دوسری جانب سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے پاکستانی عوام سے درخواست کی کہ وہ ایسا ٹرینڈ نہ چلائیں، نہ ہی افغان ٹیم پر الزامات عائد کریں،اسے میدان سنبھالے زیادہ وقت نہیں ہوا اور وہ کمزور ٹیم ہے، اس کا مقابلہ ٹی 20 کی سب سے بڑی اور بہترین ٹیم بھارت سے تھا،اْنھوں نے کہا کہ مجھے بھی شکایت ہے کہ افغانستان جتنا اچھا کھیل سکتا تھا اْتنا نہیں کھیلا لیکن بھارتی ٹیم بہت مضبوط ہے۔

شعیب اختر نے کہاکہ افغانستان کے حالات کو دیکھنا چاہیے، اس طرح کے الزامات ان کے لیے بہت خطرہ ہو سکتے ہیں، اْنھیں اپنے ملک میں عدالتوں کا سامنا تک کرنا پڑ سکتا ہے۔

 
Load Next Story