پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد مال گاڑیوں کے کرایوں میں5 فیصد اضافہ
کرایوں میں اضافہ کا اطلاق آج 5 نومبر سے ہی ہوگا، نوٹیفکیشن جاری
ریلوے حکام پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے باعث مال گاڑیوں کے کرایوں میں5 فیصد اضافہ کردیا۔
ایکسپریس نیو زکے مطابق حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایکبار پھر اضافہ کردیا ہے، حالیہ اضافے کے بعد ریلوے حکام نے بھی مال گاڑیوں کے کرایوں میں 5 فیصد اضافہ کردیا ہے، اور حکام نے تمام ڈویژنوں کو نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے، جس کے تحت کرایوں میں اضافہ کا اطلاق آج 5 نومبر سے ہی ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ملک بھر میں مین اور برانچ لائنوں پر چلنے والی تمام مال بردار گاڑیوں کے کرایوں میں 5 فیصد اضافہ نافظ عمل ہوگیا، مال بردار ٹرینوں میں کنٹینر ٹرین، کوئلہ ٹرینیں، فوسفیٹ اور کارگو ایکسپریس ٹرینیں شامل ہیں۔