منشیات کیس آریان خان این سی بی کے سامنے پیش گئے
بھارتی عدالت نے منشیات کیس میں گرفتار آریان خان کو 28 اکتوبر کو ضمانت پر رہا کیا تھا
منشیات کیس میں گرفتاری کے بعد رہا ہونے والے بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان آج این سی بی کے سامنے پیش گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق منشیات کیس میں گرفتار بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان آج ایک بار پھر نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے سامنے پیش ہوئے، آریان خان کی پیشی کا مقصد انہیں اس بات کی نشاندہی کرنا ہے کہ وہ ملک میں موجود ہیں۔ آریان خان کی رہائی کے وقت عدالت کی جانب سے یہ شرط عائد کی گئی تھی کہ آریان خان کو ملک میں اپنی موجودگی کا ثبوت دینا پڑے گا۔ این سی بی میں پیشی کے حوالے سے مزید تفصیلات فی الحال سامنے نہیں آسکیں۔
واضح رہے کہ نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے 2 اکتوبر کو ممبئی سے گووا جانے والے ایک بحری جہاز پر چھاپہ مارکر منشیات برآمد کی تھی۔ اس جہاز پر شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان بھی موجود تھے جنہیں پوچھ گچھ کے بعد چھاپے کے اگلے روز یعنی 3 اکتوبر کو گرفتار کیا گیاتھا۔ آریان خان ممبئی کی آرتھر روڈ جیل میں تقریباً 26 روز تک قید رہے۔ بعد ازاں عدالت نے 28 اکتوبر کو آریان کو ضمانت پر رہا کردیا تھا۔