پولیس اور رینجرز نے 155 ملزمان گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا

شہر کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں، ملزمان میں لیاری گینگ وار کے کارکن بھی شامل ہیں

رینجرز نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے 28 ملزمان کو گرفتار کیا ۔فوٹو:راشد اجمیری/ایکسپریس،فائل

پولیس و رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 155 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ ، منشیات ، نقدی اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا ، ملزمان میں کالعدم تنظیموں اور لیاری گینگ وار کے کارکن شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس نے 24 گھنٹے کے دوران 82 چھاپوں اور 6 مقابلوں کے بعد 127 ملزمان کو گرفتار کرلیا ، ملزمان میں 3 ٹارگٹ کلر ، 2 ڈکیت و رہزن جبکہ 26 اشتہاری و مفرور شامل ہیں ، 21 ملزمان کو اسلحہ ایکٹ جبکہ 13 کو منشیات ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا ، ملزمان کے قبضے سے 26 ریوالور و پستول ، ایک کلاشنکوف جبکہ بڑی مقدار میں منشیات برآمد کی گئی ہے۔




رینجرز نے شہر کے مختلف مقامات پر چھاپہ مار کارروائیاں کیں جن میں سلطان آباد ، شاہ فیصل کالونی ، الیاس گوٹھ لیاقت آباد ، علی بستی ، سہراب گوٹھ ، لائنز ایریا ، پھول پتی لین ، گلشن بلاک اٹھارہ ، غازی ٹائون ، مجاہد کالونی ، اورنگی ٹائون دو نمبر ، ضیا کالونی ، فرنٹیئر کالونی ، بدر کمرشل ، شو مارکیٹ ، میکاسا اپارٹمنٹ ، عظیم پورہ ، گڈاپ سٹی ، سائٹ ایریا اور فرنٹیئر کالونی شامل ہیں ، ان علاقوں سے 28 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن کے قبضے سے مختلف اقسام کے 63 ہتھیار برآمد کیے گئے۔
Load Next Story