شکیب الحسن پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر

شکیب الحسن پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز تک مکمل فٹنس حاصل کرلیں گے، ترجمان بنگلا دیش کرکٹ بورڈ

پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ٹی ٹوئنتی میچز انیس، بیس اور بائیس نومبر کو شیڈول ہیں فوٹو: فائل

بنگلا دیش کے آل راؤنڈر شکیب الحسن پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔

پاکستان کے خلاف سیریز سے پہلے بنگلا دیش ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا، آل راونڈر شکیب الحسن انجری کے بعد ٹی ٹوئنٹی سیریز سے بھی باہر ہوگئے.


بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے ترجمان کے مطابق شکیب الحسن ہیم اسٹرنگ انجری کا شکار ہیں اور انہیں فٹ ہونے کے لیے تین ہفتے درکار ہوں گے۔ اس لئے ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعد وہ اب پاکستان کے ساتھ 19 نومبر سے شروع ہونے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے بھی دستیاب نہیں ہوں گے، تاہم یقین ہے کہ ٹیسٹ سیریز تک وہ مکمل فٹنس حاصل کرلیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ٹی ٹوئنتی میچز انیس، بیس اور بائیس نومبر کو شیڈول ہیں۔
Load Next Story