پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں تعینات ایڈہاک ڈاکٹروں کی ملازمتوں میں ایک برس کی توسیع

ایڈ ہاک ڈاکٹروں کی تنخواہوں کی ادائیگی میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں، وزیر اعلیٰ پنجاب

ایڈہاک ڈاکٹروں کی ری اپوائنٹمنٹ اور دیگر ایشوز کو فوری حل کیا جائے گا، عثمان بزدار فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبے کے سرکاری اسپتالوں میں تعینات ایڈہاک ڈاکٹروں کی ملازمتوں میں ایک برس کیلئے توسیع کی منظوری دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبے بھر کے سرکاری اسپتالوں میں تعینات ایڈہاک ڈاکٹروں کی ملازمتوں میں ایک برس کے لئے توسیع کی منظوری دے دی ہے۔


عثمان بزدار نے ایڈہاک ڈاکٹروں کو تنخواہوں کی ادائیگی بروقت یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کو دکھی انسانیت کی خدمت کرنے والے ڈاکٹرزکے مسائل کا پورا احساس ہے، ایڈہاک ڈاکٹروں کو آئندہ ری اپوائنٹمنٹ کے حوالے سے مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا-

واضح رہے کہ اس وقت پنجاب بھر کے سرکاری اسپتالوں میں 4 ہزار سے زائد ڈاکٹر ایڈہاک بنیادوں پر فرائض انجام دے رہے ہیں۔
Load Next Story