سوات اور گرد ونواح میں زلزلے کے جھٹکے

زلزلے کی گہرائی 120 کلومیٹر اور اس کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا، زلزلہ پیما مرکز

زلزلے کی گہرائی 120 کلومیٹر اور اس کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا،زلزلہ پیما مرکز۔(فوٹو: فائل)

شہر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے خوف و ہراس پھیل گیا۔


ایکسپریس نیو کے مطابق سوات اور اس کے گرد ونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، ریکٹراسکیل پر زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 8 ریکارڈ کی گئی، زلزلہ اس قدر شدید تھا کہ لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دکانوں سے باہر آگئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق شہر میں آنے والے زلزلے کی گہرائی 120 کلومیٹر تھی، اور اس کا کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا
Load Next Story