گٹکے کی فروخت روکنے میں ناکامی پر6 تھانیدار معطل
گٹکاوماوا کی فروخت روکنے میں ناکام تھانیداروں کی معطلی کاحکم نامہ جاری۔
انسپکٹر جنرل پولیس سندھ نے گٹکا، ماوا اور مین پوری کی فروخت روکنے میں ناکامی پر 6 ایس ایچ اوزکو معطل کردیا۔
آئی جی پولیس سندھ نے کراچی سمیت سندھ بھر میں مضر صحت گٹکا، ماوا اور مین پوری کی فروخت روکنے میں ناکامی پر 6 ایس ایچ اوزکو معطل کردیا گیا، تھانیداروں کی معطلی کے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیے گئے۔
معطل کیے جانے والے تھانیداروں میں ایس ایچ او تھانہ بھولا خان انسپکٹرآدم خان، ایس ایچ او تھانہ ہالا مٹیاری انسپکٹرغلام سرور خاصخیلی،ایس ایچ او تھانہ بلدیہ ٹاؤن سب انسپکٹر محمد اشفاق، ایس ایچ او تھانہ عمر ساند ٹنڈوالہ یار سب انسپکٹر ساون خان،ایس ایچ او تھانہ بی سیکشن شہید بینظیر آباد انسپکٹر اقبال وسیم اورایس ایچ او تھانہ پلیری شاہ کریم ٹنڈو محمد خان انسپکٹر قمرالدین شامل ہیں، نوٹیفکیشن میں تمام معطل تھانیداروں کو سینٹرل پولیس ہیڈ آفس رپورٹ کا حکم دیا۔