پشاور میں فی کلو چینی 175روپے میں فروخت ہونے لگی
چینی کے پرچون اور ہول سیل میں فی کلو 200روپے تک پہنچنے کے امکانات ہیں، تاجر
شہر میں فی کلو چینی کی 175 روپے میں فروخت کی جاری ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور میں چینی کے نرخ میں کمی نہ آسکی اور چینی 175 روپے میں فروخت کی جارہی ہے، غلہ مارکیٹ اشرف روڈ میں چینی کی بوری 7 ہزار 200 روپے میں فروخت ہونے لگی ہے۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ چینی کے پرچون اور ہول سیل میں فی کلو 200 روپے تک پہنچنے کے امکانات ہیں۔
تاجروں کا کہنا ہے کہ اشرف روڈ ،رامپورہ ، پیپل منڈی ، سبزی منڈی ، جی ٹی روڈ ، حیات آباد سمیت شہر کے مختلف مقامات پر ڈیلرز کے پاس چینی کا سٹاک ختم ہے، چینی کی قیمت میں مسلسل اضافہ کے باعث چینی کی خرید و فروخت میں اضافہ ہوا ہے۔