پوری دنیا مشکل میں ہے صرف پاکستان میں مہنگائی کا تاثر دینا غلط ہے ترجمان وزارت خزانہ
مسلسل 4 ماہ سے پوری دنیا میں مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے، مزمل اسلم
وزارت خزانہ کے ترجمان مزمل اسلم نے کہا ہے کہ کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں کے حوالے سے پوری دنیا اس وقت مشکل میں ہے صرف پاکستان میں اس کا تاثر دینا غلط ہے۔
اپنے بیان میں مزمل اسلم نے کہا کہ کورونا کے بعد پوری دنیا اس وقت مشکلات میں ہے صرف پاکستان میں اس کا تاثر دینا غلط ہے۔ مسلسل 4 ماہ سے پوری دنیا میں مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ عالمی ادارہ فوڈ اینڈ ایگری کلچرل آرگنائزیشن کی رپورٹ کے مطابق ستمبر اور اکتوبر کے مہینے میں کھانے اور پینے کی اشیا کی قیمتوں میں 3.9 فیصد اضافہ ہوا ہے، کھانے کے تیل کے قیمتیں عالمی مارکیٹ میں اس وقت اپنی بلند سطح پر ہے۔ اس میں 9.6فیصد اضافہ بتایا گیا ہے،ڈیری کی مصنوعات میں 2.6 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
ترجمان وزارت خزانہ نے کہا کہ ملک کے تمام معاشی اشاریے مثبت سمت میں ہیں، پاکستان میں معیشت کی ترقی میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ صرف اکتوبر کے مہینے میں پاکستان کی برآمدات میں 17.5 فیصد بڑھی ہیں جو کہ پچھلے 8 سال کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے، ٹیکسٹائل کی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ اس میں جولائی سے اکتوبر تک 6ارب ڈالر اضافہ ہوا ہے پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ اس سال برآمدات کا ہدف 30 ارب ڈالر حاصل کریں گے۔
مزمل اسلم نے کہا کہ ٹیکس محصولات میں 37 فیصد اضافہ ہوا ہے، پچھلے چار ماہ میں اِنکم ٹیکس کی مد میں حکومت نے 151ارب ڈالر اکٹھے کئے ہیں۔ کپاس کی پیداوار میں 81 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ نان امپورٹ آئل کی درآمدات میں اکتوبر کے مہینے میں 12.5 فیصد گراوٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔ صنعت میں بھی 12.25 فیصد اضافہ ہوا ہے، آنے والوں دنوں میں معیشت میں مزید بہتری آئے گی۔