قازغستان میں کوئلے کی کان میں زوردار دھماکا 6 افراد ہلاک

دو زخمی کان کنوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے

دھماکے میں دو کان کن زخمی بھی ہوئے، فوٹو: فائل

قازغستان میں کوئلے کی کان زوردار دھماکے کے بعد دب گئی جس کے ملبے تلے دب کر 6 کان کن ہلاک اور 2 شدید زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق قازغستان میں کوئلے کان میں اس وقت زور دار دھماکا ہو گیا جب وہاں 64 کان کن کام کر رہے تھے۔ دھماکے سے کوئلے کی کان دب گئی۔


ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے 6 کان کنوں کی لاشیں نکالی ہیں اور 2 شدید زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جب کہ 56 کان کنوں کو بحفاظت نکال لیا گیا۔

کوئلے کی یہ کان وسطی ایشیا کی سب سے بڑی اسٹیل ملز کی ملکیت ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ دھماکا گیس اور کوئلے کی میلاپ کی وجہ سے ہوا۔

قازغستان میں کان کنی کے محفوظ طریقے اپنائے نہیں جاتے یہی وجہ ہے کہ کان میں دھماکوں کے واقعات عام ہیں۔
Load Next Story