کل واپس جارہا ہوں ویرات کوہلی کی ٹوئٹ وائرل
بھارت کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر ہوجانے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے میمز بنانا شروع کردیں
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اہم معرکے میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں افغانستان کی شکست سے لاکھوں افغان شائقین کرکٹ کے ساتھ ساتھ کروڑوں بھارتیوں کا دل بھی ٹوٹ گیا۔
نیوزی لینڈ نے نہ صرف افغانستان کو شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی بلکہ بھارت کی اگلے مرحلے میں پہنچنے کی تمام امیدوں پر بھی پانی پھیر دیا۔
بھارت کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر ہوجانے کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف میمز بنائی جارہی ہیں اور اس دوران ویرات کوہلی کی پرانی ٹوئٹ بھی وائرل ہوگئی۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے 2012 میں ایک ٹوئٹ کی تھی جس میں ان کا کہنا تھا ''کل گھر جارہا ہوں لیکن اچھا محسوس نہیں ہورہا''۔
شائقین کرکٹ نے ویرات کوہلی کی اس ٹوئٹ کو موجودہ صورتحال سے جوڑ کر دلچسپ تبصرے کرنا شروع کردیے۔
کرکٹ تڑکا نامی ٹوئٹر ہینڈل نے لکھا ''اگلی بار کوشش کیجیے گا سر''۔
ایک اور صارف نے لکھا '' ممبئی ایئرپورٹ جانے کا راستہ یہ رہا، خیال سے جائیے گا، خدا حافظ''۔