ماڈل کالونی میں بے روزگار درزی نے خود کشی کرلی
متوفی نے گلے میں چادر کا پھندا بنا کر پنکھے سے لٹک کرجان دیدی، پولیس
ملیرماڈل کالونی کے رہائشی بے روزگار نوجوان نے گلے میں چادر کا پھندا ڈال کر خودکشی کرلی۔
ماڈل کالونی کے علاقے ملیر لاسی پاڑا میں گھر سے نوجوان کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا۔
پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت 23 سالہ علی محفوظ ولد طارق محمود کے نام سے کی گئی، ابتدائی تحقیقات کے مطابق متوفی نے خودکشی کی ہے، متوفی نے پھندا لگاکر پنکھے سے لٹک کرجان دے دی، متوفی گھر میں درزی کا کام کرتا تھا اور کافی عرصہ سے بے روزگار بیٹھا تھا جس کی وجہ سے پریشان تھا، ورثا نے قانونی کارروائی کرانے سے انکارکردیا، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثاکے حوالے کردی۔