کترینہ کیف اور وکی کوشل نے دیوالی پر منگنی کرلی
کترینہ اور وکی نے دیوالی کی رات ہدایت کار کبیر خان کے گھر پر منگنی کی، بھارتی میڈیا کا دعویٰ
کترینہ کیف اور وکی کوشل نے دیوالی کی رات ہدایت کار کبیر خان کے گھر پر منگنی کرلی۔
بالی ووڈ میں ان دنوں کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کے چرچے ہورہے ہیں تاہم دونوں کی جانب سے ابھی تک شادی تو دور منگنی کے متعلق بھی کوئی تصدیق نہیں کی گئی ہے، چند روز قبل دونوں کی منگنی اور پھر شادی کی خبریں سامنے آئی تھیں تاہم اب ایک بار پھر بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دونوں نے دیوالی کی رات ہدایت کار کبیر خان کے گھر پر منگنی کرلی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کترینہ کیف اور وکی کوشل نے کبیر خان کے گھر پہنچنے کے لیے مختلف گاڑیوں میں سفر کیا تاکہ فوٹوگرافرز سے بچا جاسکے، وکی کوشل اپنے بھائی اور والدین کے ہمراہ تھے جب کہ کترینہ اپنی بہن اور والدہ کے ہمراہ کبیر خان کے گھر پہنچیں۔
بھارتی میڈیا کہنا ہے کہ اس بار دونوں کی حقیقت میں منگنی ہوگئی ہے تاہم اس طرح کی خبریں پہلے بھی متعدد بار سامنے آچکی ہیں، اب دیکھنا یہ ہے کہ دونوں اداکار اس حقیقت سے میڈیا پر کب پردہ اٹھاتے ہیں۔