میشا شفیع کو بڑا دھچکا عدالت نے پیشی سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کردی

جوڈیشل مجسٹریٹ نے علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا مہم کیس میں میشا شفیع کو 27 مارچ کو طلب کیا تھا

جوڈیشل مجسٹریٹ نے علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا مہم کیس میں میشا شفیع کو 27 مارچ کو طلب کیا تھا ۔ فوٹو : فائل

معروف گلوکار علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا مہم کیس میں گلوکارہ میشا شفیع کو بڑا دھچکا لگ گیا، سیشن عدالت نے میشا شفیع کی مستقل حاضری معافی کی درخواست مسترد کر دی۔

ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں گلوکارہ میشا شفیع نے اپنی حاضری معافی کیلئے درخواست دائر کی تھی، عدالت نے سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا جواز بعد ازاں سنایا گیا۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ گلوکارہ میشا شفیع آج تک ٹراٸل کورٹ میں پیش ہوٸیں نہ انہوں نے گواہان کے بیانات جمع کرواٸے آج تک کیس میں میشا شفیع پر فرد جرم عاٸد نہ ہوسکی ، عدالت نے قرار دیا کہ میشا شفیع کو حاضری سے استثنی کی درخواست سے ہہلے کورٹ میں پیش ہونا چاہیے تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ہتک عزت کیس؛ علی ظفر کے وکیل کی صبا حمید کے بیان پر جرح


فیصلہ میں لکھا ہے کہ میشا شفیع نے ٹراٸل کورٹ میں حاضری معافی کی درخواست دی ٹراٸل کورٹ نے صرف ایک دن کی حاضری معافی منظور کی آٸندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دیا۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ٹراٸل کورٹ کو اختیار ہے کہ کسی بھی اسٹیج پر ملزم کو حاضری معافی دے سکتی ہے یا طلب کر سکتی ہے، عدالت نے اپنے فیصلے میں واضح کیا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ کا حکم قانون کے مطابق ہے اس میں کوٸی سقم نہیں، جوڈیشل مجسٹریٹ کا میشا شفیع کی طلبی اور ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم درست ہے۔

عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے لکھا ہے کہ میشا شفیع کی حاضری معافی اور مچلکے جمع کروانے کے خلاف درخواست مسترد کی جاتی ہے، جوڈیشل مجسٹریٹ نے علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا مہم کیس میں میشا شفیع کو 27 مارچ کو طلب کیا تھا اور عدالت نے میشا شفیع کو ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم بھی دیا تھا، میشا شفیع نے جوڈیشل مجسٹریٹ کا فیصلہ سیشن عدالت میں چیلنج کر رکھا تھا جب کہ ایف آٸی اے نے میشا شفیع سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

 
Load Next Story