بھارتی فوجی کی ساتھیوں پر فائرنگ سے 4 اہلکار ہلاک 13 زخمی
فائرنگ کرنے والے اہلکار کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے، بھارتی میڈیا
KARACHI:
بھارتی فوجی نے ساتھیوں پر فائرنگ کرکے 4 اہلکاروں کو ہلاک اور 13 کو زخمی کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست چھتیس گڑھ میں بھارتی فوجی نے اپنی ہی سروس رائفل اے کے 47 سے کیمپ میں فائرنگ کرکے 4 اہلکاروں کو ہلاک اور 13 کو زخمی کردیا، واقعہ کے بعد زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کیا گیا جب کہ فائرنگ کرنے والے فوجی کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
بھارتی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں 7 اہلکار شدید زخمی ہوئے جنہیں انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے کہ جب کہ 2 اہلکاروں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے رائےپور میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فائرنگ کرنے والے اہلکار کی شناخت رتیش رانجن کے نام سے ہوئی ہے تاہم اہلکار نے ایسا کیوں کیا اس حوالے سے تفصیلات سامنے نہیں آسکیں جب کہ اہلکار سے تفتیش جاری ہے۔