پاکستانی اداکاروں کی ورلڈ کپ سے باہر ہونے پر بھارتی ٹیم کی ٹرولنگ

اگر بھارت کو سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ ہے تو ہم حاضر ہیں، فہد مصطفیٰ

اگر آپ کو سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ ہے تو ہم حاظر ہیں، فہد مصطفیٰ

فہد مصطفیٰ اور منیب بٹ نے بھارت کے ورلڈ کپ سے باہر ہونے پر سوشل میڈیا پر بھارتی ٹیم کی ٹرولنگ کردی۔

گزشتہ روز نیوزی لینڈ نے افغانستان کو شکست دیکر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا تاہم بھارت ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر ہوگیا ہے، اب آج بھارتی ٹیم نمیبیا سے میچ تو کھیلے گی تاہم اس میچ کا ورلڈکپ کے سیمی فائنل سے کوئی تعلق نہیں ہوگا۔




گزشتہ روز بھارت کے فائنل کی دوڑ سے باہر ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان آگیا ہے، ہر کوئی بھارتی کرکٹ ٹیم کی ٹرولنگ کررہا ہے، کسی نے ویرات کوہلی کو نشانہ بنایا تو کسی نے ہربھجن سنگھ کو آڑے ہاتھوں لے لیے۔ ایسے میں پاکستانی شوبز اسٹارز بھی کسی سے پیچھے نہیں رہے اور انہوں نے بھی بھارتی کرکٹرز کی خوب ٹرولنگ کی۔



مشہور اداکار فہد مصطفیٰ نے ٹوئٹر پر ویرات کوہلی کی پرانی ٹوئٹ پر کہا کہ اگر آپ کو سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ ہے تو ہم حاضر ہیں، دوسری جانب اداکار منیب بٹ نے ہربھجن سنگھ کو ٹرولنگ کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آپ کا تو والک اوور سے گیم اوور ہوگیا، ہربھجن پاجی ہن سکون ہے۔
Load Next Story