پنجاب میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار
دہشت گرد حساس تنصیبات اور ہائی پروفائل اہداف کو نشانہ بنانا چاہتے تھے، سی ٹی ڈی حکام
کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے چکوال میں کارروائی کرتے ہوئے مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے انٹیلی جنس اطلاعات کی بناید پر چکوال میں کارروائی کرتے ہوئے ایک مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گرد کا نام ارقم عزیز اور اس کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، تفتیش کے دوران دہشت گرد کی نشاندہی پر بڑی تعداد میں اسلحہ اور بارودی مواد برآمد ہوا، جس میں 14 رائفلز، مشین گنز، گرنیڈ لاؤنچر، راکٹ لاؤنچر، گولیاں ، بال بیرنگ اور دیگر مواد شامل ہے۔ دہشت گرد حساس تنصیبات اور ہائی پروفائل اہداف کو نشانہ بنانا چاہتے تھے، دہشت گرد تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔