ڈالر کی ایک مرتبہ پھر اونچی اڑان ایک ڈالر 172روپے سے بھی تجاوز کرگیا
انٹر بینک میں ایک امریکی ڈالر کی قدر میں ایک روپے 63 پیسے اضافہ کیا گیا ہے
انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں ایک مرتبہ پھر نمایاں اضافہ دیکھا جارہا ہے اور ایک دن کے دوران ڈالر 1.63 روپے مہنگا ہوگیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق منگل کے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں نمایاں تیزی دیکھی گئی، ایک وقت میں ڈالر کی قدر ایک روپے 63 پیسے بڑھ کر 172 روپے 14 پیسے ہوگئی تاہم بعد میں ڈالر کےانٹربینک ریٹ 171.85 روپے کی سطح پر آگئے۔ جب کہ اوپن مارکیٹ میں غیر ملکی کرنسی کے لین دین سے وابستہ ادارے ڈالر خرید تو رہے ہیں لیکن انتہائی محدود پیمانے پر فروخت کی جارہی ہے۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی 743 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل سعودی عرب کی جانب سے 3 ارب ڈالر پاکستان کے اکاؤنٹ میں ڈپازٹ کئے جانے کے بعد روپے کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا تھا۔