انگلینڈ اگلے سال 7 ٹی ٹوئنٹی میچز پاکستان میں کھیلنے کیلیے تیار

انگلینڈ کا پاکستان میں دو اضافی ٹی ٹونٹی میچز کھیلنا خوش آئند ہے، رمیز راجہ

انگلینڈ کا پاکستان میں دو اضافی ٹی ٹونٹی میچز کھیلنا خوش آیند ہے، رمیز راجہ

انگلینڈ نے اگلے سال 7 ٹی ٹوئنٹی میچز پاکستان میں کھیلنے کی حامی بھرلی۔

انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) حکام نے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ سے ملاقات کی۔


ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ سال آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے پہلے انگلینڈ دورہ پاکستان میں 7 میچز کھیلے گی اور اگلے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے بعد انگلینڈ کی ٹیم تین ٹیسٹ میچز کھیلنے کے لیے پاکستان آئے گی۔

ای سی بی چیف ایگزیکٹو ٹام ہیرسن کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ شاندار تعلقات کا خواہاں ہے۔ پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ کے مطابق انگلینڈ کا دو اضافی ٹی ٹونٹی میچز کھیلنا خوش آیند ہے اور شائقین کرکٹ کے لیے بہترین خبر ہے۔
Load Next Story