ٹورنٹو ایئرپورٹ پر پی آئی اے پائلٹ کی غفلت دوسرے جہاز سے ٹکراؤ ہوتے ہوتے رہ گیا

پرواز کے کپتان کو کاک پٹ ریسورسز مینجمنٹ کورس دوبارہ کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں، ذرائع

پرواز کے کپتان کو کاک پٹ ریسورسز مینجمنٹ کورس دوبارہ کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں، ذرائع۔(فوٹو: فائل)

پی آئی اے پائلٹ کی غفلت کے باعث ٹورنٹو ایئرپورٹ پر پی آئی اے اور ایئر کینیڈا کا طیارہ آمنے سامنے سے بچ گئے۔

ذرائع کے مطابق قومی ائرلائن کی پرواز پی کے 782 کا پائلٹ بغیر کلیئرنس کے ٹیکسی وے قطار میں داخل ہو کرہولڈ شارٹ لائن سے ٹیکسی پر چلا گیا، اسی دوران سیول سے آنے والا ایئر کینیڈا کا طیارہ بھی اسی رن وے پر فائنل اپروچ کے بعد لینڈنگ کے حتمی مرحلے میں آچکا تھا۔


پی آئی اے طیارے کو ٹیکسی کرتے دیکھ کر ایئر کینیڈا کے طیارے کو 15 منٹ تاخیر سے لینڈ کرایا گیا، رجسٹریشن نمبر APBGY پر مبنی پی آئی اے پرواز ایئرکینیڈا کی لینڈنگ کے ایک منٹ بعد پاکستان (اسلام آباد) کے لیے روانہ ہوئی۔

ذرائع کے مطابق پائلٹ کی مبینہ غفلت پرپی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے نوٹس لے لیا گیا ہے، پرواز کے کپتان کو کاک پٹ ریسورسز مینجمنٹ کورس دوبارہ کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
Load Next Story