لاڑکانہ کے سرکاری اسکول میں ذہنی مریض کو زنجیر سے باندھ کررکھنے کا انکشاف
اسکول کی عمارت گزشتہ 25 سال سے بااثر شخص کے قبضے میں ہے، مقامی افراد کا بیان
نواحی گاؤں کے سرکاری پرائمری اسکول میں ذہنی مریض کو زنجیر سے جھکڑ کر بند کرنے کا انکشاف ہو ا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاڑکانہ کے نواحی گاؤں کے سرکاری پرائمری اسکول میں ذہنی مریض کو پیروں میں زنجیر ڈال کر بند کرنے کا انکشاف ہوا ہے، افسوسناک واقعہ کنگا تھانہ کی حدود نواحی گاؤں پرانو لونگائی میں پیش آیا۔
مقامی افراد نے بتایا کہ اسکول بننے کے بعد سے اب تک ایک دن بھی تدریسی عمل شروع نہ ہوسکا، اسکول کی عمارت بھی گزشتہ 25 سال سے بااثر شخص کے قبضے میں ہے، جہاں قربان علی کلہوڑو کے اہل خانہ نے اس کا علاج کرانے کے بجائے ذہنی طور پر بیمار ہونے کی بنا پر اسے پیروں میں زنجیریں ڈال کر بند کردیا۔
دیہاتی افراد کا کہنا ہے کہ اسکول کی عمارت زبوں حالی کا شکار ہے، دیواریں بھی مخدوش ہوچکی ہیں، اور محکمہ تعلیم کے افسران نے کبھی بھی اس اسکول مین آنے کی زحمت ہی نہیں۔