بھارت نے پاکستان کے علاوہ 180 ممالک کیلئے سیاحتی ویزا پالیسی نرم کردی
پاکستان، افغانستان، عراق اور سری لنکا کے علاوہ دنیا کے 180 ممالک کے سیاحوں کیلئے ویزا پالیسی نرم کی ہے، بھارتی وزیر
بھارت نے ایک بار پھر ذاتی عناد اور بغض کا ثبوت دیتے ہوئے پاکستان کے علاوہ دنیا کے 180 ممالک کے لئے سیا حتی ویزا پالیسی نرم کر دی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارت کے وزیرمنصوبہ بندی راجیو شکلا کا کہنا تھا کہ ہم نے پاکستان، افغانستان، عراق اور سری لنکا کے علاوہ دنیا کے 180 ممالک کے سیاحوں کے لئے''ویزا آن ارائیول'' پالیسی کا اعلان کیا ہے جس سے ملک میں سیاحت کو فروغ ملے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ نئی ویزا پالیسی کے تحت دنیا کے 180 ممالک کے لئے سیاحتی ویزے کا حصول نہایت آسان ہو گیا ہے اور بھارتی ویزا لینے کے خواہش مند افراد کو اب ویزے کے حصول کے لئے بھارتی قونصل خانے یا ہائی کمیشن جانے کی ضرورت نہیں ہو گی بلکہ ویزے کے لئے آن لائن درخواست جمع کرا ئی جا سکے گی اور یہ ویزا ان کو بھارتی ایئر پورٹ پہنچنے پر دے دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس اکتوبر میں بھی بھارت نے 40 ممالک کے لئے اپنی ویزا پالیسی میں نرمی کا اعلان کیا تھا۔