فرانسیسی شہری کا ہزاروں میٹربلندی پر غبارے پر کھڑے ہونے کا عالمی ریکارڈ
ریمی تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک 3 ہزار 637 میٹر کی بلندی پر غبارے پر کھڑے رہے
فرانسیسی شہری نے ہزاروں میٹر کی بلندی پر ہوا میں اُڑنے والے غبارے پر کھڑے ہو کر نیا عالمی ریکارڈ بنا لیا ہے۔
28 سالہ ریمی اوورارڈ نے ہوا میں اُڑنے والے غبارے پر کھڑے ہو کر دنیا کو حیران کردیا ہے۔ وہ اس سے قبل بھی غبارے پر کھڑے ہو کر 1 ہزار 200 سے زائد میٹر کی بلندی پر جاچکے ہیں اور آج انہوں نے اپنے پچھلا ریکارڈ کو خود ہی توڑ ڈالا ہے۔
ریمی اوورارڈ نے یہ کرتب فرانس میں اعصابی امراض سے متعلق تحقیق کے لیے ہونے والے سالانہ ٹیلی تھون میں کیا۔ وہ تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک 3 ہزار 637 میٹر کی بلندی پر غبارے پر کھڑے رہے۔
کرتب کرنے کے بعد ریمی نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں اگلے سال ہونے والی ایک مہم کے لیے ابھی سے تیاری کر رہا ہوں، جب میں 35 ہزار کی بلندی پر پہنچا تو میں نے خود سے کہا کہ میں 4 ہزار میٹر کی بلندی پر بھی جا سکتا ہوں۔