امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر پورٹ آرتھر میں 5 فروری کا دن شاہد آفریدی سے منسوب
پورٹ آرتھرکی میئر نے5 فروری کا دن آفریدی کے نام منسوب کرتے ہوئے شہر کی چابی بھی پاکستانی آل راؤنڈر کے حوالے کی۔
ISLAMABAD:
امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر پورٹ آرتھر کے میئر ڈیلورس بوبی پرنس نے 5 فروری کا دن پاکستان کے مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی سے منسوب کر دیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر پورٹ آرتھر نے میئر ڈیلورس بوبی پرنس نے ہر سال 5 فرسری کا دن آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کے نام سے منسوب کر دیا ہے، پورٹ آرتھر کی میئر نے 5 فروری کا دن بوم بوم آفریدی کے نام منسوب کرتے ہوئے شہر کی چابی بھی پاکستانی آل راؤنڈر کے حوالے کی۔ اس موقع پر شاہد آفریدی نہایت خوش دکھائی دیئے اور اسے پاکستان اور اپنے لئے ایک بڑا اعزاز قرار دیا۔ اب ہر سال 5 فروری کو پورٹ آرتھر میں شاہد آفریدی کے حوالے سے مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ پاکستانی آل راؤنڈر شاہد آفریدی جارحانہ بیٹنگ کی وجہ سے امریکا سمیت پوری دنیا میں شہرت رکھتے ہیں جب کہ پاکستان میں شاہد آفریدی کے نام پر بھی ایک فلم ''میں ہوں شاہد آفریدی'' بھی بنائی جا چکی ہے۔